اشتہار

سعودی فورسز نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فورسز نے مملکت کے جنوبی شہر ابھا میں یمنی حوثی باغیوں کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے ابر آلود موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے صوبے صعدہ کی جانب سے ڈرون طیارہ مملکت کی حدود میں داخل کردیا گیا تھا، ڈرون زمین کی سطح سے چار کلو میٹر بلندی پر سفر کررہا تھا۔

سعودی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈرون کو ابھا کے ہوائی اڈے کے قریب مار گرایا، اس دوران ایئر نیوی گیشن میں کوئی خلل نہیں آیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا اس ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی عرب میں عسکری ٹھکانوں کا پتہ لگانا چاہتی تھی لیکن طیارے کی تباہی کے سبب ان کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

واضح رہے کہ 5 اپریل کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا تاہم سعودی افواج نے میزائل کو یمنی بارڈر پر ہی ناکارہ بنادیا تھا، بلیسٹک میزائل سعودی آئل کمپنی کی جانب داغا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائل ایران فراہم کررہا ہے، دوسری جانب ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں