اشتہار

چاقوحملوں نےلندن کومیدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیلاس : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لندن میں بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقوحملوں نے اسپتال کو وارزون میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلاس میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی ریلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گن کنٹرول کے خلاف اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چاقوحملوں نے گن رکھنے کے موقف کو درست ثابت کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لندن میں بندوقیں نہیں ہوتیں لیکن وہاں چاقو ہوتے ہیں، لندن کا اسپتال چاقو حملوں کے زخمیوں سے بھرگیا اورکسی وارزون میں تبدیل ہوگیا۔

- Advertisement -

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیرس میں دہشت گردوں کے مختصرگروپ نے متعدد افراد کوقتل کیا، اگرکسی کے پاس گن ہوتی تو دہشت گردوں کوہلاک کیا جاسکتا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔


فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال 15 فروری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں