اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گورنرسندھ کے لئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی.
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل سندھ میں بہ طور گورنر وفاق کی نمائندگی کریں گے.
اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر سندھ نامزد ہونے پراللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کا شکرگزارہوں.
ان کا کہنا تھا کہ مجھے گورنرسندھ نامزدکرنا پوری پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے، بڑے عہدے کا پریشر محسوس کررہا ہوں.
انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں، پارٹی کے گورنر ہاؤسز ختم کرنے کے فیصلے پرعمل کریں گے.
عمران خان کے اعتماد پرپورا اتروں گا، ایک نیا پاکستان بنائیں گے: اسد قیصر
انھوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے لئے بڑی منصوبہ بندی ہے، مایوس نہیں کریں گے، گورنرہاؤس کےاخراجات اورعیاشیاں کم کرنی ہیں.
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ میں وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کےعہدے پرمقابلہ کریں گے، کل اتحادی جماعتوں ایم کیوایم اورجی ڈی اے کے ساتھ مشاورت ہوگی.