اشتہار

امریکا ایران مخالف قوتوں کو جمع کرنے کی کوشش کررہا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا کی تمام ممکنہ کوشش ہے کہ وہ ایران مخالف قوتوں کو ایک ساتھ جمع کرے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ پولینڈ میں مشرقی وسطیٰ میں امن وسلامت سے متعلق اجلاس ہونے جارہا ہے، ایران نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ امریکا کی ایران مخالف حکومت عملی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس کامیاب نہیں ہوگی، امریکا چاہتا ہے کہ وہ ایران مخالف ممالک کو ایک پیج پر لائے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا جو بھی حکومت علمی تیار کرلے ناکام رہے گا، ملکی سلامتی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایرانی حکومت یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ یہ کانفرنس اصل میں ایران مخالف ایجنڈے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جبکہ امریکا الزام عائد کرتا ہے کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔

امریکا کا ایران پر مزید دباؤ، عالمی برادری سے پابندیوں کا مطالبہ

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکا نے ایران پر مزید دباؤ بڑھاتے ہوئے یورپی ممالک سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس پر مزید پابندیاں عائد کریں۔

دوسری جانب ایرانی کمانڈر میجر جنرل محمد علی نے انکشاف کیا تھا کہ ایران نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، خطے کی سلامتی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں