اشتہار

امریکی صدر نے اپنے خلاف شائع ہونے والی رپورٹ کو ملک دشمن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ پر اخبار کو عوام دشمن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور یہ لوگ عوام کے دشمن ہیں۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیویارک ٹائمز کے خلاف بیان منظر عام آنے کے بعد نیویارک ٹائمز نے جواب دیا کہ ’ہم اپنی تحقیقاتی رپورٹ پر ثابت قدم ہیں جس کی تیاری میں وائٹ ہاؤس کے خفیہ دستاویزات، سابق اور موجودہ حکومتی حکام اور صدر کے قریبی ساتھیوں کا تعاون شامل رہا۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے 19 فروری کو ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات اور ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر سے متعلق انکشاف کیے گئے۔

نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے وکیل نے ایک خفیہ میمو تحریر کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے پہلے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ری پبلکن قانون سازوں سے رابرٹ مولر کی تحقیقات کے خلاف مہم چلانے کے لیے خفیہ رابطہ قائم کیا۔

عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے پروگرام میں ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر اینڈریو میک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ایجنڈ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں