اشتہار

مردہ چوہوں‌ کے ذریعے جیل میں‌ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکام نے مردہ چوہوں کے ذریعے جیل میں ممنوعہ اشیاء جیسے موبائل فون، سم کارڈ، مصالحہ جات اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے وزیر روری اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور افسران کو حفاظتی باڑ سے کچھ فاصلے پر تین مردہ پڑے ہوئے ملے جس کے پیٹ کی پیوند کاری کی گئی تھی۔

- Advertisement -

سیکیورٹی افسران نے جب چوہوں کے پیٹ کو دوبارہ چاک (کھولا) اندر سے پانچ موبائل فون، چارجر، تین سم کارڈ، سگریٹ پیپر اور منشیات برآمد ہوئیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مردہ چوہوں کو تربیت یافتہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں قید ملزمان کے لیے پھینکے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جیل میں منشیات اور موبائل فونز کا ہونا عوام، قیدیوں اور جیل افسران کے لیے خطرناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹینس بال اور کبوتروں کو بھی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگنلگ کےلیے استعمال کیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست انگلینڈ اور ویلز میں مارچ 2018 سے مارچ 2019 تک 13 ہزار 119 واقعات منشیات اسمگلنگ کے ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اس میں گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران موبائل کی جیل میں اسمگلنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں