اشتہار

خوبصورت بلیاں اب مقابلہ حسن میں قسمت آزمائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکی کے ضلع وان کی بلّیاں بھی ہیپی کیٹ انٹرنیشنل  مقابلے میں شرکت کےلیے تیار ہیں۔

بلّیاں چاہے پالتوں ہوں جنگلی لیکن اپنی چلبی حرکتوں کی وجہ تقریباً سب ہی کو پسند آتی ہے لیکن معصومیت، دودھ جیسے سفید اور ریشم جیسے نرم و ملائم بالوں، شیر جیسی چال ، لمبی اور پھُولی ہوئی خوبصورت دُم ، مختلف رنگ والی آنکھوں اور پانی سے محبت جیسی خصوصیات کی وجہ سے وان کی بلّیاں شہر کے ورثے کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ان بّلیوں کو ورثے کی حیثیت حاصل ہے اسی وجہ سے ان کی نسل کو محفوظ کرنے کےلیے وان100 ایئر یونیورسٹی کے کیٹ ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیٹ ہاوس میں رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وان کی بلیوں کی’ ہیپی کیٹ انٹرنیشنل مقابلے ‘میں باشاک اور سو نسل کی بلیاں شرکت کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ہیپی کیٹ انٹرنیشنل مقابلے میں دنیا بھرسے 250 بلیاں شرکت کریں گی جن سے فتح چھیننے کےلیے باشاک اور سو بلیوں کے رکھوالے ان کی خصوصی دیکھ بھال کرتا ہے۔

نگران عملہ کی جانب سے بلیوں کی ریشم جیسی سفید کھال اور مختلف رنگت والی چمکیلی آنکھوں میں چمک اور صحت کی بہتری کےلیے خصوصی خوراک دی جاتی ہے جبکہ ان کے بالوں میں بھی باقاعدگی سے کنگی کی جاتی ہے اور ناخنوں کی بھی زیبائش کےلیے انہیں تراشا بھی جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں