اشتہار

نجی اسکولوں کی اضافی فیس نہ دینے والے والدین کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اضافی فیس نہ دینےوالےطلبا کواسکولوں سے نکالنےسےروک دیا، عدالت نےعبوری حکم نامے میں کہا اضافی فیس کی عدم ادائیگی پربچوں کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے اور والدین کو وصول کردہ اضافی فیس سات دنوں میں واپس کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پرعبوری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نےدرخواست پرعبوری فیصلہ جاری کیا۔

حکم نامے عدالت نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کو اسکولوں سے نکالنے سے روک دیا اور کہا اضافی فیس کی عدم ادائیگی پربچوں کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔

- Advertisement -

جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نےفیصلے میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےمطابق فیسیں وصول کی جائیں گی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیسوں سےمتعلق جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا والدین کو وصول کردہ اضافی فیس سات دن میں واپس کرنا ہوگی، بعد ازاں درخواستوں پر مزید سماعت گیارہ دسمبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں : نجی اسکول فیسوں میں اضافہ کیس : سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

یاد رہے رواں سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے نجی اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے فیسوں میں 2017 کے بعد ہونے والے اضافے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا نجی اسکولوں ںے 2017 سے خلاف قانون فیس میں بہت زیادہ اضافہ کیا، اسکول کی فیس کے دوبارہ تعین کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی اور اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے وصول کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں