اشتہار

شاہ سلمان کی بادشاہی کے 5 برس مکمل، سعودی شہریوں کا انوکھا جشن

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی شہریوں کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بادشاہت کے پانچ سال مکمل ہونے کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن آلسعود گزشتہ روز اپنی بادشاہت کے پانچ سال مکمل کرچکےہیں، اس موقع پر سعودی شہریوں نے شادشاہ کی بیعت کی پانچویں سالگرہ بھی مختلف انداز سے منائی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی غوطہ خوروں کے ایک گروہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی تصویر کے ہمراہ سمندر کی گہرائیوں میں تخت نشینی کے 5برس مکمل ہونے کا جشن منایا۔

- Advertisement -

العربیہ نیوز کے مطابق غوطہ خوروں کے 10 افراد پر مشتمل گروہ نے بحیرہ احمر میں 15 میٹر تک گہرائی میں غوطہ لگاکر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا پوسٹر لہرایا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں کے گروہ میں ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل تھا جس نے زیر سمندر شاہ سلمان کی بادشاہی کے پانچویں سال کا جشن منانا کر خادمین الحرمین الشریفین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

غوطہ خوری کے ذریعے بیعت کا جشن منانے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں