اشتہار

سعودی عرب میں ٹڈی دل کا حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر نجرام میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ تک ٹڈی دل کے حملے جاری رہیں گے۔

ٹڈل دل کے جھنڈ نے سعودی عرب درختوں کو نقصان پہنچایا، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کیڑے درختوں سے چمٹے ہوئے اور شہر کے آسمان کو تاریک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

نجرام بلدیاتی انتظامیہ کی جانب سے ٹڈل دل کے خاتمے کے لیے شہر کی سڑکوں پر اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے انتباہ کیا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کم از کم دو مہینوں تک بھی ٹڈل دل کا حملہ جاری رہے گا، انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی کیڑےکو کھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ زہریلے کیڑے مار دوا سے آلودہ ہیں۔

سعودی حکومت نے اس مہینے کے اوائل میں ٹڈیوں کے پھیلنے سے آگاہ کیا تھا، خطے میں بارش کے بعد کیڑے بحر احمر کے ساتھ سوڈان سے سعودی عرب اور مصر منتقل ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں