اشتہار

اسنائپر نے فائرنگ کی براہ راست ویڈیو شیئر کردی، متعدد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی فوج کے اسنائپر نے شہر کے معروف شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے کمانڈنگ آفیسر سمیت 12 افراد کو قتل کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی اسنائپر فوجی بیرک سے رائفل اور گاڑی چرا کر کورات شہر کے شاپنگ مال میں پہنچا اور فائرنگ شروع کردی۔

- Advertisement -

تھائی فوجی نے سوشل میڈیا کےذریعے براہ راست تباہی کو دیکھایا اور تصاویر بھی اپ لوڈ کیں، واقعے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں کمانڈگ آفیسر بھی شامل ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جب کہ حملہ آور روپوش ہے جس کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے، پولیس اور اسپیشل فورسز کے دستے علاقے میں موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیوز میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں اور شاپنگ مال سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں