اشتہار

سعودی عرب میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: جان لیوا کروناوائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی اس نے اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں، مملکت میں مزید نئے کیسز سامنے آگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج 3 کروناوائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں مذکورہ وائرس سے متاثٖرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

کروناوائرس کے شکار تینوں شہریوں نے ایران کا دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے مہلک وائرس ان میں ایران میں ہی منتقل ہوا تھا جو اب سعودی عرب آ پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں جو ایران سے براستہ کویت یہاں پہنچے جبکہ انہوں نے سرحدی چوکی پر اہلکاروں سے ایران جانے کی بات چھپائی تھی۔ دوسری جانب کرونا کا تیسرا مریض ایران سے براستہ بحرین اسی سواری میں سعودی عرب پہنچا ہے۔

کرونا وائرس: سعودی ایئرپورٹس اور جہازوں پر جراثیم کش اسپرے

مہلک وائرس کے حامل افراد سے میل جول رکھنے والے تمام افراد کا معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا، جبکہ مملکت میں وائرس کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں