اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سعودی فورسز نے 3 پاکستانیوں کی زندگیاں بچا لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی خصوصی فورس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تین پاکستانیوں کو صحرائی علاقے سے زندہ نکال لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مشرقی ریجن میں موجودہ صحرائے ربع الخالی میں تین پاکستان بھٹک گئے تھے اور ان کا متعلقہ اداروں سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحرا کے بیچ جاکر تینوں پاکستانیوں کی گاڑی ریت میں بری طرح دب گئی تھی اور وہ دو دن تک اِدھر اُدھر بھٹک رہے تھے جبکہ متعلقہ اداروں سے رابطہ بھی مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

بعد ازاں سرحدی مرکز کی خصوصی فورس کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچی، اور پاکستانیوں کو  محفوظ مقام تک پہنچایا۔

متعلقہ ادارے کے مطابق اس مشن کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، متاثرہ پاکستانیوں کو میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی صحت مستحکم ہے۔

 

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ صحرا میں جانے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو چاہیے کہ وہ سلامتی کے ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں