اشتہار

کرونا وائرس : سعودی عرب کا عوام کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے عوام کےلیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بغیر کسی فیس کے صارفین کی رقوم منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے صارفین کی سہولیت کےلیے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 16 مارچ سے آئندہ 16 دن تک مقامی اور غیر ملکی شہریوں کی رقوم بغیر کسی فیس کے منتقل کی جائیں گی۔

ساما کی ہدایات کے مطابق یہ کام بینک اوقات میں ہی انجام دیا جائے گا، اس کےلیے الگ سے کوئی اوقات مرتب نہیں کیے جائیں گے لیکن بینک ملازمین یہ کام آن لائن کریں گے کیونکہ کرونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتے کےلیے بینکس بند کردئیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بینکوں کی جانب سے اپنے صارفین کو پیغام ارسال کیے گئے ہیں انہیں بینکوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ آن لائن ہی اپنی رقوم منتقل کرسکتے ہیں البتہ بینکوں کی کچھ برانچیں کھلیں گی تاکہ وہ کام جو آن لائن انجام نہیں دئیے جاسکتے انہیں پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے لاکھوں شہری ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں جو اپنے اہل خانہ کو ماہانہ بنیادوں پر رقوم بھیجتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں