اشتہار

افطاری کے لیے نکلنے والی مقتول خاتون کا تعلق کس ملک سے تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی پولیس نے گزشتہ روز افطار کے وقت قتل ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بھی قتل کی وارداتیں تھم نہ سکیں، گزشتہ روز نامعلوم افراد نے مسلمان خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتولہ کا نام آیہ ہاشم تھا جو لبنان سے تعلق رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ آیہ ہاشم سلفورڈ یونیورسٹی میں قانون کی طالب علم تھیں اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتی رہتی تھیں اور اس دوران انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے کیے۔

برطانوی پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ روز افطاری کے اوقات میں افطار کا سامان لینے کےلیے گھر نکلی تھیں کہ سڑک پر چلتی ہوئی کار سے نامعلوم فرد نے گولی مار دی۔

خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے قاتل کی تلاش کےلیے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

برطانیہ میں افطاری کے لیے نکلنے والی لڑکی کو گولی مار دی گئی

خیال رہے کہ برطانیہ میں لنکا شائر کے صنعتی علاقے بلیک برن میں کار سوار ملزم کی فائرنگ سے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں