اشتہار

قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی، یورپی یونین کے لیے اپیل کا مسودہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن پر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کا فیصلہ بدلنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن پر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کا فیصلہ بدلنے کے لیے پی آئی اے نے یورپی یونین کے لیے اپیل کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔

یورپی یونین کے ادارے سافا کے سیفٹی انڈیکس کو بنیاد بنا کر دفاع ترتیب دے دیا گیا، 2007 میں بھی یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی لگائی تھی جسے 2009 میں بحال کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق 2007 میں پی آئی اے کا ہیزرڈ سیفٹی انڈیکس 3.7 کی سطح پر پہنچ گیا تھا، 2009 میں پابندی کے خاتمے کے وقت انڈیکس 0.67 کی سطح پر لایا گیا، اس وقت پی آئی اے تاریخ کے سب سے بہترین سیفٹی انڈیکس 0.61 پر ہے، قومی ایئرلائن نے انڈیکس کو قابو میں رکھنے کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی اصلاحات کی وجہ سے ایئرلائن میں بتدریج بہتر آئی، نظام کے ساتھ سیفٹی کلچر کا فروغ انتظامیہ کے اہم اقدامات میں سے ہے۔

حکام کے مطابق جنوری 2017 میں یہی انڈیکس 2.67 کی سطح پر تھا نظم و ضبط سے کم کیا گیا، پائلٹس کے ایشوز کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے پروازوں پر پابندی لگائی تھی، امید ہے فول پروف انتظامات کے بعد خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ جعلی لائسنس کے معاملے پر یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں