ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

یو اے ای میں انفلوئنزا ویکسین کی نئی قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قیمت پچاس درہم مقرر کردی گئی ہے،اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو موسمی انفلوئنزا سے بچانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت نے حال ہی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی افادیت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ابلاغی مہم شروع کی تھی،جس کا مقصد عوام کا آگاہ کرنا ہے کہ موسمی انفلوئنزا سے کون لوگ زیادہ متاثر ہوں گے اور انہیں یہ ویکسین لینا کیوں ضروری ہے۔

دبئی کے محکمہ صحت نے عوام الناس کو یقین دلایاہے کہ انفلوئنزا ویکسین بے ضرر ہے،مذکورہ ویکسین لینے والے موسمی انفلوئنزا سے بڑی حد تک محفوظ ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ دبئی محکمہ صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ یہ ویکسین مقامی شہریوں، پینسٹھ برس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن، حاملہ خواتین، پانچ برس سے کم عمر کے بچوں اور انفلوئنزا کے اثرات سے زیادہ متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد کے لیے مفت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں