اشتہار

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو آرڈینیشن کا ریلوے کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی کا 3روزہ اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس کے دوران فریقین کا معاہدے کی تجدید کےلیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی کا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا مشترکا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی۔

دونوں جانب سے معاہدے کے مجوزہ مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کا معاہدے کی تجدید کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق اگلے اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے گا، اجلاس میں دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی، ریلوے کے شعبے میں تعاون کےلیے ایم او یو سائن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں افغان وفد کی قیادت افغان وزیر صنعت و پیداوار نثار احمد فیضی نے کی، افغان وزیرنثار احمد فیضی نے وزیر اعظم پاکستان، مشیرتجارت ، وزیر بحری امور، اسپیکر قومی اسمبلی اور نجی شعبہ کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی کے اجلاس کا مشترکہ افتتاح کیا گیا، مشیر تجارت اور افغان وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس کا مشترکہ افتتاح کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں