اشتہار

عمان میں نئی تاریخ رقم، حکمرانی سے متعلق نیا قانون

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنتِ عمان کی تاریخ میں پہلی بار ولی عہد مقرر کر دیا گیا۔ سلطان ہیثم بن طارق کے بڑے بیٹے ذی یزن کو ولی عہد کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے سلطانی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حکمرانی کے بنیادی قانون میں ترمیم کی جارہی ہے، انتقالِ اقتدار کو واضح کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سلطان کے بڑے بیٹے کو ولی عہد مقرر کیا جائے گا۔

سلطنت کی ولایت عہدی سلطان کے بڑے بیٹے میں ہوگی، ولی عہد کے سلطان بننے کے بعد ان کا بڑا بیٹا ولی عہد ہوگا۔

- Advertisement -

ولی عہدی کی منتقلی پشت درپشت رہے گی، اقتدار سنبھالنے سے پہلے اگر ولی عہد کا انتقال ہو جائے تو ان کا بڑا بیٹا ولی عہد ہوگا اگرچہ ولی عہد کے بھائی زندہ کیوں نہ ہوں۔

عمان کے پہلے ولی عہد کا اعزاز پانے والے ذی یزن وزیر ثقافت و کھیل کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل وہ برطانیہ میں عمانی سفارتخانے کے دوسرے سیکرٹری تھے۔

ولی عہد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں