اشتہار

کوروناوائرس: بھارت میں مسلمان رکشہ ڈرائیور نے سب کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال کے پیش نظر مریضوں کی مدد کے لیے مسلمان ڈرائیور نے اپنا رکشہ ایمبولنس میں تبدیل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاوید خان نامی نوجوان بھارت میں اپنا رکشہ ایمبولنس میں تبدیل کرکے مریضوں کو مفت سروس فراہم کررہا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں کورونا صورت حال سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے اپنے پاس موجود معمولی وسائل کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

Image

- Advertisement -

Image

جاوید نے بتایا کہ اپنے رکشے میں آکسیجن سلنڈر نصب کیا ہے، ہینڈ سینیٹائزر سمیت کچھ ضروری ادویات بھی موجود ہوتی ہیں، گزشتہ 3 دنوں سے مریضوں کو فری سروس فراہم کررہا ہوں۔

Image

رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ اب تک 10 سے زائد مریضوں کو اسپتال پہنچایا ہے، اس کام کے لیے اہلیہ نے اپنا سونے کا لاکٹ فروخت کیا تاکہ ہم مریضوں کی مفت مدد کرسکیں، میں اب سوائے مریضوں کے عام مسافروں کو رکشے میں نہیں بٹھاتا، دیگر ڈرائیورز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میری طرح فلاح کا کام کریں۔

جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں، انہیں بچانے کے لیے مجھے قرض بھی لینا پڑا تو میں تیار ہوں، مجھے آکسیجن سلنڈر بھروانے کے لیے کئی کئی گھنٹے قطار میں لگنا پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں