اشتہار

ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن نے اتوار 6 جون کے روز اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اُس کا نام بھی بتایا۔ ہیری اور میگھن نے لیڈی ڈیانا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی بیٹی کا نام للی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن رکھا ہے جبکہ اُس کو ’للی بیٹ‘ کی عرفیت کے نام سے پکارا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں کی طبیعت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز نے بیٹی کو صحت مند بھی قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

ہیری اور میگھن نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ ’بیٹی کی پیدائش جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر چالیس منٹ پر سانٹا برابارا کوٹیج اسپتال میں ہوئی‘۔

جوڑے نے اپنے بیان میں مشکل وقت میں اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ہیری اور میگھن کے ہاں دو برس قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی شاہی رسومات بھی ادا کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں