اشتہار

کراچی: سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں‌ جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ہر سال سجنے والی ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں مویشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سب سے پہلا مویشیوں سے بھرا ٹرک 7 اور 8 جون کی شب شیخوپورہ سے کراچی پہنچا۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری 21 جانور لے کر کراچی پہنچے ہیں۔

مویشی منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے دن رات کام جاری ہے اور ایڈمنسٹریشن بلاک، میڈیاسیل، وی وی آئی پی بلاکس کی تعمیر بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

مویشی منڈی کے ترجمان یاوررضا چاؤلہ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز 10جون سے کیا جائے گا، مویشی منڈی فنکشنل ہونے سے پہلے آنے والے بیوپاریوں کوبھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر راناعمران کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کے 900 ایکٹر رقبے پر 70 فیصد سے زائد زمین ہم وار کردی گئی ہے، اب مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پی بلاکس کی بکنگ بھی جلد شروع کی جائے گی۔

 دوسری جانب مویشی منڈی آنے والے بیوپاری انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئن نظرآئے۔ شیخوپورہ سے آنے والے بیوپاری کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی آتے ہی ہمیں سب سے پہلے پینے کے لیے پانی کی سہولت دی گئی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں