اشتہار

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ماہ جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس فالو اپ کمیٹی نے ماہ جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کردی۔

سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2.47 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.35 درہم فی لیٹر ہوگی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ای پلس 91 فیول کی فی لیٹر قیمت 2.28 درہم ہوگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.42 مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں