اشتہار

کرس گیل نے تاریخ رقم کر دی، نیا عالمی ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

لمبے چھکے لگانے والے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین مختصر فارمیٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے انٹرنیشنل کھلاڑی بن ‏گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں 67 رنز کی ‏شاندار اننگز کھیل کر حاصل کیا۔

کرس گیل کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا کو ایک اور شکست

طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم رہنے والے گرس گیل نے سات بلند و بالا چھکوں اور چار چوکوں ‏کی مدد سے 67 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی فتح کے ساتھ ویسٹ ‏انڈیز نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں تین – صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

گرس گیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، کرس گیل کی سال دوہزار سولہ ‏کے بعد مختصر فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے یہ پہلی نصف سینچری تھی۔

41سالہ کرس گیل نے ٹی توئنٹی میں 14 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے ‏‏431 ویں میچ کی 423 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں