اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

گوگل پر اربوں روپے جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے مسابقی ادارے نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 50 کروڑ یوروز (9 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اشاعتی اداروں اور گوگل کے درمیان خبروں کے استعمال کے عوض معاوضے کی ادائیگی پر تنازع جاری تھا۔

فرانسیسی مسابقتی ادارے نے گوگل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ دو ماہ کے اندر ایسی تجاویز نہیں پیش کرسکا جن میں یہ بتایا جائے وہ ناشر اور نیوز ایجنسیوں کو ان کے مواد کے عوض کس طرح ادائیگی کرے گا تو اس پر یومیہ 9 لاکھ یوروز کے حساب سے جرمانہ لگے گا۔

- Advertisement -

گوگل فرانس کا کہنا ہے کہ انہیں فیصلے سے مایوسی ہوئی، جرمانہ ان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اپنے پلیٹ فارم پر خبر کے استعمال سے متعلق حقائق کے برعکس ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ ناصرف اس حوالے سے مذاکرات کررہا تھا بلکہ بعض اشاعتی اداروں کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب تھا۔

واضح رہے کہ فرانس کی ایجنسی برائے انسداد اجارہ داری نے گذشتہ برس اپریل میں گوگل کو حکم دیا تھا کہ وہ تین ماہ کے اندر خبر رساں اداروں سے مذاکرات کرے جس کی عدم تعمیل پر اب جرمانہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں