بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کا اہم پیغام امیرقطر کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو اہم پیغام بھیجا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس ہے مطابق سعودی عرب اور قطر میں معمولات معمول پر آنے کے بعد سعودی ولی عہد ‏نے امیرقطر کو تعلقات مضبوط بنانےکا پیغام بھیجا ہے۔

شہزادہ محمدبن سلمان نے پیغام دوحا میں سعودی سفیر کے ہاتھ بطور خط بھیجا تو سفیر نے امیرقطر سے ‏ملاقات میں ان تک پہنچایا۔

- Advertisement -

سفیر نے سعودی ولی عہد کی جانب سے قطری عوام کی ترقی و خوشحالی اور نیک خواہشات اظہار کیا۔ قطری ‏حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امیرقطر کو سعودی ولی عہدکا پیغام موصول ہو گیا ہے۔

سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد تجارتی سرگرمیاں بھی معمول پر ‏آگئی ہیں۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سفری پابندیاں بھی ختم ہوچکی ہیں البتہ مملکت سے قطر جانے کے لیے کچھ ‏قوائد وضوابط ہیں۔

قطر جانے کے لیے سعودی شہریوں کو ابشر ویب سائٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ غیر ملکیوں کو قطر جانے ‏کے لیے خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) ویزہ درکار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں