اشتہار

ٹریفک بنے گی توانائی کا ذریعہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات کا سلسلہ جاری ہے، لائیبراڈیوائس مستقبل میں ٹریفک سے توانائی کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

کاریں فضائی آلودگی کا بڑا ذریعہ بنتی ہیں لیکن اب مستقبل میں ٹریفک بھی توانائی کے حصول میں معاون ثابت ہوسکیں گی، اٹلی لائیبرانامی ڈیوائس کی تیاری زور شور سے جاری ہے، جس سے اہم شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک سے صاف توانائی کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

لائیبرا ڈیوائس کا نظام گاڑیوں کے پہیوں سے منسلک ہوگا،  ڈیوائس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پبلک مقامات اور اسپیڈ بریکر پر کار کی رفتار کو خودبخود کنٹرول کریگی ، ڈیوائس کے ساتھ منسلک جنریٹر توانائی کے حصول کا ذریعہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ لائبرا سے سالانہ ایک لاکھ کلوواٹ توانائی کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں