20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب : کورونا وائرس کے حوالے سے نئے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے سیلونز اور بیوٹی پارلرز کے لیے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیے، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور ان کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے حجاموں اور بیوٹی پارلرز چلانے والی خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

- Advertisement -

وزارت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حجاموں کے لیے مندرجہ ذیل شرائط عائد کی ہیں، حجامت کے لیے ڈسپوزیبل آلات استعمال کیے جائیں، آلات مطلوبہ معیار کے مطابق ہوں۔

تولیے اور کپڑے والے ایپرن کے استعمال نہ کیے جائیں- ان کے بجائے اعلی معیار کے ٹشوپیپر استعمال کیے جائیں۔ پھٹکری اور آفٹر شیو ہاتھ کے ذریعے استعمال نہ کیا جائے ان کے بجائے جراثیم کش طبی لوشن کا استعمال کیا جائے۔

بال تراشنے کے لیے ایسے آلات استعمال کیے جائیں جو زنگ آلود نہ ہوں، چہرے اور سر کے جلدی امراض کی صورت میں روایتی طبی لوازمات استعمال نہ کیے جائیں۔

حجاموں کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعدی امراض میں مبتلا نہ ہوں اس کے لیے انہیں طبی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا اس کے بغیر انہیں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب بیوٹی پارلر سے متعلق وزارت بلدیات نے مندرجہ ذیل پابندیاں عائد کی ہیں، طبی نوعیت کے کیمیکل لوشن بالکل استعمال نہ کیے جائیں۔

صفائی اور سینیٹائزنگ سے قبل آرائش کے لیے اسفنج یا برش وغیرہ استعمال نہ کیے جائیں، بیوٹی پارلرز کے ڈیزائن میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

ڈیزائن ایسا ہو جس کی وجہ سے بیوٹی پارلر کے اندر موجود خواتین باہر سے نظر نہ آئیں، بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی کیمروں کی تنصیب منع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں