اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سعودی غوطہ خوروں نے قدیم بحری جہاز دریافت کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی غوطہ خوروں نے بحیرہ احمر میں غرق ہونے والے قدیم جہاز کی باقیات دریافت کرلیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر میں ڈوبنے کے قدیم جہاز سعودی غوطہ خوروں نے تلاش کرلیا جسے محکمہ آثار قدیمہ طویل عرصے سے ڈھونڈ رہا تھا۔

محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ مذکورہ جہازکی باقیات ساحل سے تین سو میٹر کے فاصلے پر ملی ہیں اور جہاز کی باقیات سے سینکڑوں نوادرات بھی ملے ہیں جو جہاز پر لدے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

جہاز سے ملنے والے مٹی کے برتن بحیرہ روم کے ساحلی شہروں میں بنائے جاتے تھے۔

محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز اٹھاویں صدی میں مونگوں کی گھاٹیوں سے ٹکرانے کے سبب حادثے کا شکار ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں