اشتہار

خاتون نے لاکھوں روپے کے انعام کو فراڈ سمجھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیتنے والی خاتون نے لاٹری کو فراڈ سمجھ کر نظرانداز کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے 25 فروری کی لکی لاٹریز کی ڈرائنگ کے لیے ٹکٹ خریدا تھا لیکن وہ ڈرائنگ کے بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کرنا بھول گئی۔

خاتون نے شروع میں لاٹری افسر کی فون کالز کو سنجیدہ نہ لیا اور فراڈ سمجھ کر کال اٹینڈ نہیں کی۔

- Advertisement -

Woman who won Rs 55 lakh jackpot ignores lottery officials calls thinking they are scam

کچھ دن بعد فرصت ملی تو خاتون نے لائٹری اکاؤنٹ چیک کیا تو وہ سرپکڑ کر بیٹھ گئی کہ اس نے لاٹری کو غلط سمجھا حالانہ اسے 1 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کے لیے فون کالز آ رہی تھیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فوراً شوہر سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد لاٹری منتظمین سے اپنا انعام وصول کر کے روداد سنائی۔
ا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں