اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرضوں پر اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضےمؤخر کیلئے معاہدے طے پا گئے۔

اعلامیہ کے مطابق معاہدے جی20 سروس سسپنش اقدام کے تحت کیےگئے ہیں۔ فریم ورک کے تحت846 ملین ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

معاہدے کے تحت مئی 2020 تا دسمبر 2021 تک کا قرضہ 6 سال میں ادا ہو گا۔ رقم 2022 سے آئندہ 6سال میں سالانہ 2اقساط میں اداکی جائےگی۔

- Advertisement -

پاکستان مجموعی طور پر 3ارب 68 کروڑ ڈالر کی رقم قسطوں میں ادا کرے گا۔

گزشتہ روز وزیراقتصادی امور عمرایوب سےسعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سعود عید آر الشمری بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بشمول سعودی تیل کی سہولت سےمتعلق گفتگو کی گئی جب کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں