اشتہار

’بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں شادی کروں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میری ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کرلوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔

امام الحق کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکارا اور ویرات کوہلی کے بھی گرویدہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کپتان سے زیادہ بیٹر اچھے ہیں، کمار سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں