اشتہار

انتہائی مطلوب ” انسانی اسمگلروں ” کی فہرست تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب 112 انسانی اسمگلروں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں بیرون ملک سے نیٹ ورک چلانے والے 9 ملزمان بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب 112 انسانی اسمگلروں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے 9 ملزمان بھی شامل ہیں، 81 ملزمان کو پاکستان میں موجودگی کے باوجود ایف آئی اے گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

ایف آئی اے کی فہرست کے مطابق انسانی اسمگلرز کی فہرست میں راولپنڈی کے 18 اور لاہور کے 17 ملزمان سرفہرست ہیں ان میں لاہورسرکل کو 20 کیسزمیں مطلوب واپڈا ٹاؤن کا رہائشی ملزم آزاد خان بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

فیصل آباد سرکل کو 4 ملزمان مطلوب ہیں ان میں 6 کیسزمیں پیپلز کالونی کارہائشی افضل شامل ہے جب کہ گوجرانوالہ کو مطلوب 14 ملزمان میں 8 کیسزمیں پھالیہ کا رہائشی ہارون منیر شامل ہے۔

ملتان سرکل کو مطلوب 5 ملزمان میں سے رحیم یار خان کے رہائشی محمد مختار پر 9 کیسز ہیں، اسلام آباد سرکل کو 10 ملزمان کی تلاش ہیں ان میں رفعت ماہا نامی خاتون بھی شامل ہے جس پر 12 مقدمات ہیں۔

راولپنڈی سرکل کو 18 ملزمان کی تلاش، کوہاٹ کا ذیشان طارق 10 کیسز میں مطلوب ہے اسی طرح کراچی سرکل کو 11مطلوب ملزمان کی تلاش ہے جس میں 6 کیسزمیں مطلوب ملزم مظہر اقبال شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں