اشتہار

معمولی تنازع پر دولہا بارات واپس لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بینڈ باجے والوں کو معاوضہ دینے سے دلہن والوں کے انکار کرنے پر دولہا ناراض ہوگیا اور بارات واپس لے گیا۔

پڑوسی ملک بھارت میں عدم برداشت اتنی بڑھ چکی ہے کہ معمولی معمولی بات پر رشتے نئے بندھن میں بندھنے سے قبل ہی ٹوٹ جاتے ہیں اور آئے دن ایسی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں کبھی دولہا کے ڈانس کرنے یا اس کے پان کھانے پر دلہن شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دولہا دلہن کی کالی رنگت یا انتہائی معمولی بات کا بتنگڑ بنا کر بارات لاکر بھی شادی کرنے سے انکار کردیتا ہے۔

ایسی ہی نوعیت کا واقعہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا ہے جہاں دولہا باجے تاشے اور ناچتے باراتیوں کے ساتھ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا لیکن بینڈ باجے والوں کو دلہن والوں کی جانب سے معاوضہ دینے سے انکار پر وہ غصے میں آکر بارات واپس لے گیا اور وہ منڈپ جہاں چند لمحے پہلے خوشیوں کے گیت گائے جا رہے تھے سوگ میں ڈوب گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہا بارات لے کر پہنچا اور جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیے جس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔

مقامی پولیس کے مطابق دولہا نے سسرالیوں کے انکار کو اپنے اور خاندان کی بےعزتی تصور کیا اور اسی وقت طیش میں آتے ہوئے گلے میں پہنی ہوئی پھولوں کی مالا توڑ ڈالی اور بارات کو واپس لے کر چلا گیا۔

واضح رہے کہ اسی ریاست اترپردیش میں اس سے قبل دلہن شادی والے دن فوٹو گرافر کا انتظام نہ ہونے پر اس قدر چراغ پا ہوئی کہ غصے میں شادی ہی توڑ ڈالی، دلہا دلہن لیے بغیر ہی بارات واپس لے گیا تھا۔

دلہن نے اعتراض اٹھایا تو قریبی رشتے داروں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں یہ ہی کہتی رہی کہ جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟

یہ بھی پڑھیں: دلہا کی معمولی بھول، دلہن نے غصے میں شادی سے انکار کردیا

بعد ازاں دلہن شادی پر ہنگامے کے بعد اپنے گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے گھر چلی گئی اور دلہا بارات لے کر بغیر دلہن کے لوٹ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں