اشتہار

پاکستان کے نامور فلم ساز انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری لالی وڈ کے نامور فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نے فلم ساز جمشید ظفر  کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک بہتر جگہ پر چلے گئے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ رات دس بجے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔

- Advertisement -

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

جمشید ظفر نے کئی نامور فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو، دوپٹہ جل رہا ہے ودیگر شامل ہیں۔ جمشید ظفر فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی رہے۔

معروف پروڈیوسر کے انتقال پر شوبز شخصیات نے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں