اشتہار

محمد رضوان نے کاؤنٹی کرکٹ میں سنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی سنچری بنا ڈالی۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کررہے ہیں، رضوان نے کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو میں ڈربی شائر کے خلاف سنچری اسکور کی۔

ڈربی شائر کے 551 رنز کے جواب میں سسیکس کی ٹیم کے 2 کھلاڑی 27 رنز پر آؤٹ ہوئے تو رضوان نے ٹام السوپ کے ساتھ مل کر 95 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

- Advertisement -

سسیکس کی اننگز کے 65ویں اوور میں رضوان نے لوئس ریس کے اوور کی پہلی ہی گیند پر باؤنڈری لگائی اور اپنی پہلی سنچری اسکور مکمل کی۔

محمد رضوان تیسرے دن کھانے کے وقفے پر 18 چوکوں کی مدد سے 186 گیندوں پر 105 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

رضوان کی سنچری کی بدولت سسیکس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنالیے ہیں اور ابھی ڈربی شائر کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں