منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

روس کی بلغاریہ کو دھمکی پر یورپی یونین کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: روس کی جانب سے بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دینے پر یورپی یونین نے ردعمل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے بلغاریہ کی جانب سے 70 سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے حکم کے جواب میں بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے، جس پر اب یورپی یونین نے ردعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ روس کی طرف سے بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی بلاجواز ہے، روس کا یہ اقدام اسے دنیا میں مزید تنہا کردے گا۔

- Advertisement -

یورپی یونین نے کہا کہ بلغاریہ کی کارروائی "بین الاقوامی قانون کے مطابق” ہے، روسی سفارت کار ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے، جس کی وجہ اسے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ان حالات میں بلغاریہ کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اس معاملے کی قریب سے پیروی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں