بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی ، کراچی والے تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا 24 سے 26جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا اسپیل داخل ہوگیا ، لاہور سمیت پنجاب میں بادل برس پڑے۔

گجرات اور ڈسکہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

- Advertisement -

پسرور اورظفروال میں بھی جل تھل ایک ہوگیا، بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چوبیس سے چھبیس جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بادل برسیں گے، بارش کے باعث کراچی، حیدرآباد ، ٹھٹھہ اور بدین میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں