منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: گھر میں ملازمہ رکھنے پر بہو نے ساس کی پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک بے رحم بہو نے اپنی عمر رسیدہ ساس کو گھر میں کام کاج کے لیے ملازمہ رکھنے کے مطالبہ پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر گوروگرام میں پیش آیا۔ انٹرنیٹ پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہو اپنی ساس کو مار رہی ہے جب کہ اس کا شوہر ویڈیو بنا رہا ہے۔

گھر میں تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ پڑوسیوں کو بیچ میں آنا پڑا۔

- Advertisement -

ساس نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے بہو کی آسانی کے لیے گھر میں ملازمہ رکھنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہو چار سال اسی طرح کا برتاؤ کر رہی ہے لیکن اب بیٹے نے بطور ثبوت ویڈیو بنا لی ہے۔

پولیس میں شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاہم معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اب معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں