12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو پکڑ کر جہاز سے اتار دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کارروائی کی ہے اس دوران جعلی سفری دستاویزات پر مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان ایف آئی اے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران عاطف ندیم اور محمد برہان نامی دو مسافروں نے جعلی سفری دستاویزات پیش کیں۔

مذکورہ دونوں مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے پاسپورٹس پر جعلی شینگن ویزے لگے ہوئے تھے۔ ملزمان انٹرنیشنل ائیر لائن سے ترکی جانے کی کوشش کررہے تھے۔

مزید پڑھیں : جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں