جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

دپیکا پڈوکون کا طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ سے علیحدگی کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی وڈ کی مقبول اداکاری جوڑی ہیں۔ کچھ روز قبل ان دونوں میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جن پر اب اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ میرے شوہر پچھلے ہفتے سے ایک میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے جو اب واپس آگئے ہیں، کافی دنوں بعد میرا چہرہ دیکھ کر وہ خوش ہوگئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ طلاق کی خبروں میں سچائی نہیں، میرے اور رنویر سنگھ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں