پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پاک فوج کا ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایس پی آر نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ شب سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ایک حادثے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ان کی شہادت کی خبر اے آر وائی پر نشر ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جب کہ پی ایف یو جے کی جانب سے حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور ارشد شریف کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی شہادت کی خبر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، تحریک انصاف نے سینیئر صحافی کا جسد خاکی وطن لانے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں