اشتہار

شہید ارشد شریف کو سپرد خاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شہید صحافت ارشد شریف کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کئ گئی، خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے نماز جنازہ پڑھائی،

نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ اپنے محبوب صحافی کو الوداع کرتے وقت زار وقطار روتے رہے۔

- Advertisement -

شہید ارشد شریف کے چاروں بیٹوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ اور تدفین میں میں لباس پر قومی پرچم کے بیجز لگا کر شرکت کی۔

نماز جنازہ اور پھر تدفین کے موقع پر فیصل مسجد اور قبرستان سمیت راستے بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات رہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ م یں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ارشد شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے اسلام آباد آئے اور اپنے محبوب صحافی کو سفر آخرت پر روانہ کرنے کیلیے مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے، نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد کے احاطے میں اتنا جم غفیر ہے کہ ہر جانب سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں