بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی، مسلم لیگ ق کی عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہے ، مسلم لیگ ق عمران خان کو قائل کر رہی ہے الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے کوشش تیز ہوگئیں ، ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق سرگرم ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے صدر مملکت اور پرویز خٹک رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی بھی بیک ڈور مذاکرات کا حصہ ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے حکومت درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق عمران خان کو قائل کر رہی ہے الیکشن جلد ہوں یا بعد میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی، پی ٹی آئی سے زیادہ مسلم لیگ ق مذاکرات کے لیے لچک کی خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر بھی دیا تو مذاکرات کا راستہ کھلا رہے گا، مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرے، تحلیل سے روکنے کے مقاصد معاشی اور سیاسی دونوں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس وقت انتخابی کیفیت میں نہیں ہے،نواز شریف کی عدم موجودگی میں عمران خان کا مقابلہ بہت مشکل ہے،سیاسی وجہ کے باعث مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو روکنا چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں