27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

’پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت کے نہ ہوئے، عمران خان کے کیا ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے اگر عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی دے دیں، پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہوئے وہ عمران خان کے کیا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر طلال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتی مقدمات میں اسٹے کے پیچھے چھپتے ہیں، ہر معاملے میں یہ کوئی بہانہ بنا کر بھاگ جاتے ہیں، پرویز الٰہی پہلے اپنے گھر سے گئے اور اب وزارت اعلیٰ سے بھی جارہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اگر آپ نے اسمبلی توڑنی ہے تو پہلے اعتماد کا ووٹ لیں جس کے پاس اعتماد کا ووٹ ہی نہیں وہ اسمبلی کیسے توڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میری گھڑی میری مرضی حساب نہیں دوں گا اب آپ کی نہیں قانون کی مرضی چلے گی، ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی انہی کا پیدا کردہ ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری تین نسلوں نے احتساب کا سامنا ہے، ہم نے جھوٹے مقدمات میں بے شمار پیشیاں بھگتیں، نواز شریف بھی بارہا جے آئی ٹیز میں پیش ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں