ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

موبائل فون چوری کی روک تھام کے لئے جدید فارمولا تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز کی خریدوفروخت روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے چوری کے موبائل فونز خرید فروخت کی روک تھام کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی سہل اور شہریوں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔

پولیس کے ایکسپرٹس نے یہ موبائل ایپ تیار کی ہے ایپ کو باآسانی ایپ اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے موبائل فونز کاروبار سے منسلک دوکاندار اور شہری ایپ کی مدد سے فروخت کے لئے آنے والے موبائل فونز میں سے چوری شدہ موبائل کو فی الفور شناخت کرسکیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خواہ بلدیاتی انتخابات، پشاور پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس

چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر اعجاز خان کے مطابق اپلیکیشن کی مدد سے فونز کی ای ایم ائی ای سے چوری شدہ فون کا پتہ لگایا جائے گا موبائل فون کی خرید و فروخت کے وقت ایپ کے ذریعے موبائل فون کی تصدیق ہو جائے گی اس اپلی کیشن میں پشاور کے 34 مختلف تھانوں کی حدود میں چوری اور چھینے گئے موبائل کے آئی ایم آئی کا مکمل ڈیٹا ہوگا۔

پولیس سربراہ کے مطابق دکاندار ایپ کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا کر اس سے فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے اور ساتھ چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سہولت کار بننے سے بھی بچ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں