منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں، حلیم عادل شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی پولیس صوبائی حکومت کی درباری بن کر کام کررہی ہے، سندھ پولیس سن لے یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں۔

یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عدیل احمد کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امجد آفریدی کو جھوٹے کیس میں گرفتارکرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پولیس نے عدیل احمد اور رابستان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے اور ایم پی اے راجہ اظہر اور فہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے 2 رہنما گرفتار، اسلحہ اور بیلٹ پیپر بک برآمد، ویڈیو وائرل

ان کا مزید کہنا تتھا کہ سندھ پولیس حکومت کی درباری بن کرکام کررہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بن کرجی حضوری میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں