10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا ، جس کے بعد لیوی کی شرح بڑھ کر 35 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف سے محروم کر دیا۔

بین الاقوامی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیولپمنٹ لیوی میں دو روپے پچاس پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھ کر 35 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے فی لیٹر پر او ایم سی مارجن میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 5 سے بڑھا کر 6 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

پٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار ہے جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں