21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

رکن پارلیمنٹ کے گھر میں دھماکہ ، والدہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو: نیپالی رکن پارلیمنٹ چندر بھنڈاری کے گھر میں دھماکے سے ان کی والدہ ہلاک جبکہ خود چندر بھنڈاری شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں رکن پارلیمنٹ چندر بھنڈاری کے گھر میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں بھنڈاری اور ان کی والدہ بری طرح جھلس گئیں۔

جس کے بعد دونوں کو نیپال کے کیرتی پور برنس اسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹروں نے ایم پی کی والدہ کی حالت نازک بتائی۔

- Advertisement -

جس کے بعد رکن پارلیمنٹ اور ان کی والدہ کو بہتر علاج کے لیے ممبئی لے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا کہ چندر بھنڈاری کی ماں ہریکلا بھنڈاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو کے بدھ نگرمیں مقامی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے ایم پی چندر بھنڈاری کے گھر پر ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا۔

سلنڈر دھماکے میں ایم پی چندر بھنڈاری 25 فیصد اور والدہ تقریبا 80 فیصد جھلس گئیں۔

نیپال سیکرٹریٹ کی جانب سے سے بتایا گیا کہ نیپال کے ایم پی چندر بھنڈاری کو بہتر علاج کے لیے ہوائی جہاز سے ممبئی لے جایا جائے گا۔

کیرتی پور برنس اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ایم پی بری طرح جھلس گئے ہیں اور یہاں بہتر علاج ممکن نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں