11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

دہشت گردوں کو جلد زندہ یا مردہ حالت میں گرفتار کرلیا جائے گا، ڈی آئی جی ساؤتھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کے پی او آفس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ کم از کم چھ دہشت گرد کراچی پولیس آفس میں موجود ہیں، ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ دہشت گرد عقبی راستے سے داخل ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے، کوشش ہے کہ جلد دہشت گردوں کو زندہ یا مردہ حالت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ

ادھر کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہنگامی بنیاد پر طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ

واقعے کا ایک زخمی جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی عمر 25 سال ہے، زخمی شخص ایدھی رضاکار ہے جسے 2 گولیاں لگی ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دس سے زائد مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے تصدیق کی تھی کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے اوردہشت
گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں